بالی ووڈ فلم دم لگا کے ہئی شاہ 27 فروری کو ریلیز کی جائیگی، ٹریلر ریلیز

ہفتہ 7 فروری 2015 12:39

بالی ووڈ فلم دم لگا کے ہئی شاہ 27 فروری کو ریلیز کی جائیگی، ٹریلر ریلیز

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) بالی ووڈ کی نئی فلم دم لگا کے ہئی شاہ 27 فروری کو ریلیز کی جائیگی، فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم میں آیوشمان کھرانہ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل بھومی پیڈناکر اداکاری کے جوہر دیکھا رہی ہیں۔ فلم کی کہانی ایک روایتی خاندان سے تعلق رکھنے والے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کی شادی زبردستی ایک موٹی سکول ٹیچر سے کروادی جاتی ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 27 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :