دنیا بھر میں برڈ فلو مہاجر پرندوں کی وجہ سے پھیلتا ہے ‘تحقیق

ہفتہ 7 فروری 2015 12:58

دنیا بھر میں برڈ فلو مہاجر پرندوں کی وجہ سے پھیلتا ہے ‘تحقیق

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) سائنس دانوں نے کہاہے کہ دنیا بھر میں برڈ فلو مہاجر پرندوں کی وجہ سے پھیلتا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے متنبہ کیا کہ آنے والے وقت میں یہ وبا عام ہو جائے گی۔نیدرلینڈز کے محققین کے مطابق برطانیہ کے بطخ فارم میں 2014 میں برڈفلو کی جو خطرناک قسم سامنے آئی تھی وہ روس کے جنگلی پرندوں سے پھیلی تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ وائرس انسانی صحت کیلئے کوئی خطرہ نہیں تاہم طویل فاصلے تک ہجرت کرنے والے جنگلی پرندوں کی نگرانی ہونی چاہیے۔H5N8 نامی برڈ فلو گذشتہ برس برطانیہ، روس، مشرقی ایشیا، شمالی امریکہ اور یورپ کے چار ممالک میں سامنے آیا۔ اس وبا سے ہزاروں کی تعداد میں پولٹری فارمز متاثر ہوئے۔برطانوی علاقے یارکشئر اور ڈریفیلڈ کی بطخیں وائرس کا شکار ہوئیں جبکہ ہیمشئر میں H7N7 وائرس پھوٹ پڑا تاہم یہ کم خطرناک تھا۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم کے میڈیکل سینٹر سے منسلک سائنس دانوں نے کہا کہ روس کی جانب ہجرت کرنے والے پرندوں، جنگلی پرندوں اور پولٹری فارم میں H5 وائرس کی موجودگی تشویشناک ہے۔سائنس نامی جریدے میں ڈاکٹر رون نے لکھا کہ مستقبل میں پولٹری فارمز میں یہ وبا پھیل سکتی ہے خاص طور پر ان ممالک میں جہاں پیشگی طور پر بچاوٴ کے لیے کوئی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس وقت انسانی صحت کو برڈ فلو سے کم خطرہ ہے تاہم اس وبا کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لینے کی ضرورت ہے بہت سی جانوروں کی اقسام جلد اثر قبول کرتی ہیں اور نزلے زکام کے وائرس کے بارے میں پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :