واشنگٹن میں طوفانی بارشوں سے دریا بپھر گیا ‘ سیلابی پانی نے نواحی قصبہ میں بڑے پیمانی پر تباہی مچا دی

ہفتہ 7 فروری 2015 13:06

واشنگٹن میں طوفانی بارشوں سے دریا بپھر گیا ‘ سیلابی پانی نے نواحی قصبہ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) واشنگٹن میں طوفانی بارشوں سے دریا بپھر گیا ‘ سیلابی پانی نے نواحی قصبہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست واشنگٹن کے مختلف نواحی علاقوں کو طوفانی بارش اور سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا مسلسل بارشوں کے باعث دریائے ڈیوکابْش کا پانی نواحی قصبے برینن میں داخل ہوگیا سیلابی پانی میں پھنسے مختلف لوگوں کو ریسکیو ٹیموں نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ‘ سیلاب میں پھنسے مزید افراد کی تلاش بھی جاری رہی سیلابی پانی میں کئی گاڑیاں بھی بہہ گئیں جیفرسن کاؤنٹی میں بھی نواحی علاقے سیلابی ریلے کے باعث زیر آب آگئے ہیں جس میں کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔

دوسری جانب ریاست اوریگن میں طوفانی ہواؤں نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے ‘ بھاری بھرکم درخت گرنے سے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :