اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 7 فروری 2015 13:06

اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کیخلاف لاہور ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں سزائیں بھگتنے والے تینوں کرکٹرز کے خلاف درخواست اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ نے کرپشن کرکے اثاثے بنائے، تینوں کرکٹرزاعتراف جرم کرچکے ہیں اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کے اثاثے ضبط کرکے نیب کو کیس بھجوایاجائے۔

اس کے علاوہ تینوں کرکٹرز کی جائیداد اور مال ضبط کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے کی درخواست بھی شامل تھی ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے محمد عامر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی کہ فاسٹ بولر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنے کی اجازت واپس لی جانی چاہئے ۔ محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف نے پی سی بی کو اعترافی بیانات بھجوائے تھے جسے بورڈ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔