سانحہ ماڈل ٹاوٴن اورپشاور کاموازنہ نہیں کیاجاسکتا،سانحہ پشاورپرپرویزخٹک قصوروارنہیں تواستعفیٰ کیوں دیں؟،عمران خان
ہفتہ 7 فروری 2015 13:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن اورپشاورواقعہ کاموازنہ نہیں کیاجاسکتا،سانحہ پشاورپرپرویزخٹک قصوروارنہیں تواستعفیٰ کیوں دیں؟نوازشریف کاٹریک ریکارڈخراب ہے ،ان پراعتمادنہیں ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ سانحہ پشاورایک حادثہ تھااوریہ بھی کینٹ ایریامیں ہوا،سکول کے بچوں پرحملہ کی ذمہ دار ی صوبائی حکومت پرنہیں ڈالی جاسکتی اگرپرویزخٹک ذمہ دارہی نہیں ہیں توپھرمستعفی کیوں ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاوٴن اورسانحہ پشاورکاموازنہ نہیں کیاجاسکتا،لاہورکاواقعہ صوبائی حکومت کی نگرانی میں ہوااورصوبائی حکومت اوروزیراعلیٰ اس کے ذمہ دارہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اپنی زبان پرقائم نہیں رہے ،ان کاٹریک ریکارڈخراب ہے اس لئے ان پراعتماد نہیں کیاجاسکتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال سے چارحلقے نہیں کھولے گئے ،راحیل شریف سے کہاتھاکہ نوازشریف مستعفی ہوں تودھرناختم کردیں گے ،ہم توصرف یہ چاہتے ہیں کہ دھاندلی کرنے والوں کوسزائیں ملیں تاکہ اگلاالیکشن صاف ہواگرانصاف نہ ملاتوپھرسڑکوں پرآئیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ راحیل شریف سے کہاتھاکہ دھرناختم کیاتونوازشریف صحیح تحقیقات نہیں کرائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جوکپتان زیادہ پریشربرداشت کرے اس کی ٹیم جیت جاتی ہے ،این اے 122کی فرانزک رپورٹ نے دھاندلی کے سارے پول کھول دیئے ۔انہوں نے کہاکہ ضمیربیچنے والوں کوپارٹی سے نکال دیں گے ،سینٹ کے انتخابات میں ایک ووٹ کی دوکروڑبولی لگاناجمہوریت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے جواب سے ہماری پالیسی دوغلی نہیں ،حامدخان تحریک انصاف سے تیس سال پہلے وکیل راہنماتھے ،ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کی حمایت کی اوردوسال کے لئے آرمی کورٹس کی حمایت کی ،حامدخان نے وکلاء پینل سے جوکیااس کاتحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کو ادارہ بنانا چاہتے ہیں ،سابق گورنر پنجاب کے حوالے سے کوشش کرینگے وہ پارٹی میں شامل ہوجائیں ،چوہدری سرور ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاست ہیں جو برطانیہ کی جمہوریت کے عادی تھے ،پتہ تھا وہ بادشاہت والے نظام کے ساتھ نہیں چل سکیں گے ۔کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا ہوم گراؤنڈز کا فائدہ حاصل ہوگا،جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی اچھی ہے،پاکستانی ٹیم میں اگر محمد عامر ہوتا تو ٹیم کے چانسز اچھے تھے ۔ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ انہیں نواز شریف یا آرمی چیف نے شادی کی مبارکباد نہیں دی ۔نواز شریف بھی اگر اس عمر میں شادی کرتے تو انہیں مبارکباد نہ دیتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
-
گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ
-
گزشتہ دورحکومت میں پنک راک سالٹ مائنز کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب کو بھیجنےکا فیصلہ
-
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلی ہائوس پشاور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
-
تحریک انصاف کا اتوار کو پشاور میں ریلی نکالنے کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کا آخری مرحلہ بھرپور انداز میں جاری
-
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی
-
صدرمملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.