بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے قتل کے مقدمے میں ملزم گرفتا ر

ہفتہ 7 فروری 2015 13:29

بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے قتل کے مقدمے میں ملزم گرفتا ر

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء ) بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر قطر سے آنے والا مسافر پولیس کو مطلوب ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات حکام نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے قطر سے آنے والے ایک مسافر محمد اکرم کو گرفتار کرلیا۔ حکام نے مسافر کو ایف آئی اے سیل بھجوا دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اکرم قتل کے ایک مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ اسی سلسلے میں اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :