ریال میڈرڑ کے جیمزروڈریگزاورریموس انجری کا شکار، کئی کئی ہفتوں کے لیے مقابلے سے باہر

ہفتہ 7 فروری 2015 13:33

ریال میڈرڑ کے جیمزروڈریگزاورریموس انجری کا شکار، کئی کئی ہفتوں کے ..

میڈرڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء)ریال میڈرڑ کے دو اہم کھلاڑی جیمزروڈریگز اور سرجیووریموس زخمی ہوکر کئی ہفتوں کے لیے مقابلے سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

نوجوان کھلاڑی جیمز روڈریگز سیویلا کے خلاف ہوم گراوٴنڈ میں زخمی ہوگئے تھے تاہم انھوں نے اپنی ٹیم کو میچ کے آغاز میں ہی گول کرکے جیت کی بنیاد فراہم کی تھی،جیمزروڈریگز میچ کے دسویں منٹ میں دائیں پاوٴں میں چوٹ آنے پر کھیل جاری نہیں رکھ سکے تھے بعد ازاں ایکسرے میں ان کے پاوٴں میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے اور ڈاکٹروں نے انھیں دومہینے آرام کا مشورہ دیاہے ،جس کے بعد وہ ممکنہ طورپر ریال میڈرڑ کے اگلے 12میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

سرجیوو ریموس ہمسٹرنگ کا شکارہوگئے ہیں،ان کی دستیابی تین ہفتوں سے قبل ممکن نہیں ہے۔ ریال میڈرڑ کے لیے اچھی خبریہ ہے کہ کرسچیانو رونالڈو اگلے تمام مقابلوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔