بغداد میں بین الاقوامی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن معطل،300 پاکستانی محصور

ہفتہ 7 فروری 2015 13:53

بغداد میں بین الاقوامی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن معطل،300 پاکستانی ..

بغداد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء ) بغداد ایئر پورٹ پر کئی بین الاقوامی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا۔ شیخ عبدالقادر جیلانی کے عرس میں شرکت کیلئے جانے والے تین سو پاکستانی محصور ہوگئے۔دفتر خارجہ کے مطابق زائرین کی باحفاظت واپسی کے لئے عراقی حکام سے بات چیت کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بغداد سے پروازیں معطل ہونے کے باعث شیخ عبدالقادر جیلانی کے عرس میں شرکت کے لیے جانیوالے تین سو پاکستانی عراق میں محصور ہوگئے ہیں۔

زائرین کی رہائش اور خوراک کا مناسب انتظام کردیا گیاہے۔ تسنیم اسلم نے بتایا کہ متعلقہ ایئر لائنز سے پاکستانی زائرین کی جلد واپسی کیلئے بات بھی کی جارہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فضائی سروس کی انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان بھیجا جائے گا