خیرپور،کوٹ لالو تھانے کی حدود مہران شاہراہ پر 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں کی ٹکر ، 32 سالہ نوجوان موقع پر ہلاک دوسرا زخمی

ہفتہ 7 فروری 2015 14:06

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) کوٹ لالو تھانے کی حدود مہران شاہراہ پر 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجے میں 32 سالہ رب نواز ولد حق نواز چڈھڑ موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔

(جاری ہے)

لاش کارروائی کے بعد گوٹھ غلام محمد چڈھڑ لیجائی گئی۔ مزید برآں خیرپور سٹی سیکشن تھانے کی حدود پیر ہوتی نوتی میں نامعلوم مسلح ملزمان مکھن فروش سرائی خان میتلو کو یرغمال بناکر نقدی، مکھن سے بھرا برتن اور سائیکل چھین لی۔ اس دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، زخمی کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :