سانحہ پشاور کی تحقیقات میں تاخیر: شہید بچوں کے والدین سڑکوں پر آگئے

ہفتہ 7 فروری 2015 15:09

سانحہ پشاور کی تحقیقات میں تاخیر: شہید بچوں کے والدین سڑکوں پر آگئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) .آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے اپنا یہ مطالبہ دھرایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے ان کے جگرگوشوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

شہداء فورم کی کال پر آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے بچوں کے لواحقین امن چوک پر جمع ہوگئے۔ شہداء سے متعلق نغمے بجائے گئے۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین زاروقطار رو رہے تھے۔ شہداء کے والدین بعد ازاں ریلی کی شکل میں آرمی پبلک سکول روانہ ہوگئے۔شہداء کی ماووں کا کہنا تھا کہ ان کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ واقعے کی تحقیقات فوری طور پر مکمل کی جائے اور معصوم بچوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :