افغان نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچانے کیلئے یوتھ پالیسی کا اعلان

ہفتہ 7 فروری 2015 15:21

افغان نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچانے کیلئے یوتھ پالیسی کا اعلان

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) افغانستان سے اتحادی فوجوں کے انخلا کے بعد آئندہ دس سالوں کوتبدیلی کا عشرہ قراردیا گیا جس کے دوران ملک کی سب سے بڑی یعنی نوجوانوں کی آبادی کودہشت گردی اورشدت پسندی سے بچانے اوران سے ملک کا مستقبل سنوارنے کا کام لینے کے لئے نئی یوتھ پالیسی کا اعلان کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد2015ء سے شروع ہونے والے دس سالہ عرصے کوٹرانسفارمیشن ڈیکیٹ یعنی تبدیلی کا عشرہ قراردیاگیاجس کے دوران پہلی بار نوجوانوں پرمشتمل آباد ی کے بڑے حصے کوبھی پہلی بارشریک کیا جارہا ہے۔ نوجوان افغانستان کی اکثریت والی آبادی ہے جومجموعی آبادی کی شرح63فیصدیعنی 2کروڑ75لاکھ ہے۔

متعلقہ عنوان :