لیسکو نے ورلڈ کپ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 7 فروری 2015 16:13

لیسکو نے ورلڈ کپ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) لیسکو نے پندرہ فروری کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا اعلان کر دیا ہے اور میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی کا مقصد محض شہریوں کے لیے کیا ہے تا کہ وہ پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وزیر پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں میں بھی میچ کے اوقات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :