موبائل سموں کی با ئیو میٹرک تصدیق میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 7 فروری 2015 16:20

موبائل سموں کی با ئیو میٹرک تصدیق میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) دہشتگردی کے واقعات سے بچنے کے لیے حکومت نے سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل متعارف کروایا تھا جس کے تحت سموں کی فرنچائز اور کسٹمر سروس سینٹرز پر سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کروانے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی مشکل کے پیش نظر شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سسٹم کو آسان بنایا جائے ساتھ ہی ساتھ شہریوں نے اس سسٹم کے حوالے سے عدم اعتماد کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔ جبکہ اس کے بر عکس موبائل کمپنیوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اس تصدیق کے بعد کم از کم پچاس فیصد سمیں بند ہونے کا امکان ہے جس کی تعداد پچاس سے پچپن ملین تک جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :