باؤلنگ ایکشن کی درستگی کے باوجود سعید اجمل کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا‘ شہریار خان

ہفتہ 7 فروری 2015 16:30

باؤلنگ ایکشن کی درستگی کے باوجود سعید اجمل کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بالنگ ایکشن کی درستگی کے باوجود سعید اجمل کو ورلڈ کپ 2015ء کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا، نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچز میں یاسر شاہ کو ناکھلانا ٹیم انتظامیہ کی حکمت عملی تھی لیکن اب وہ ضرور کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ سعید اجمل کو کلیر قرار دیئے جانے پر بہت خوش ہوں کیونکہ سعید اجمل نے اس سلسلے میں بہت محنت کی تھی، ہم ذہنی طور پر تیار تھے کہ سعید اجمل ورلڈ کپ 2015ء میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے لیکن وہ خود ہی اس میگا ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے، قوانین کے مطابق اب انہیں ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

لیکن ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ ختم نہیں ہوگی انہیں ملک کی نمائندگی کے لئے کئی مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کے بغیر بھی ہماری بالنگ لائن کافی اچھی ہے، امید ہے کہ اگلے مقابلوں میں وہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچز میں یاسر شاہ کو ناکھلانا ٹیم انتظامیہ کی حکمت عملی تھی لیکن اب وہ ضرور کھیلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :