فروری کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.13فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی‘پاکستان بیورو شماریات

ہفتہ 7 فروری 2015 16:32

فروری کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.13فیصد کی کمی ریکارڈ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) فروری کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.13فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بیورو شماریات کے مطابق پانچ فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر،کیلے ،چائے ،پیاز،چینی اور زندہ مرغی سمیت آٹھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،ایل پی جی،آلو،انڈے،دال ماش و مسور،گھی،تیل سرخ مرچ سمیت پندرہ اشیایہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ ،آٹا، دھی ،تازہ دودھ، گیس نرخ چاول ، ملک پاڈر، نمک،بجلی کے نرخ اور کپڑے سمیت تیس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ عنوان :