افغانستان میں انڈین قونصل خانہ پاکستان میں تخریب کاریاں کروانے میں مصروف عمل ہے‘ حساس ادارے نے رپورٹ میں انکشاف

ہفتہ 7 فروری 2015 16:40

افغانستان میں انڈین قونصل خانہ پاکستان میں تخریب کاریاں کروانے میں ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) افغانستان میں انڈین قونصل خانہ پاکستان میں تخریب کاریاں کروانے میں مصروف عمل ہے‘ حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ملحقہ سرحدی علاقے جلال آباد میں واقع انڈین قونصل خانہ پاکستان میں تخریب کاریاں کرانے میں مصروف عمل ہے حساس ادارے نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں اہم شخصیات کو اغواء جیسے منصوبے بنارہی ہیں جس پر وزارت داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہائی الرٹ کیا ہے اور انہیں ہدایت کی کہ تمام اہم شخصیات کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :