مراکش کو 2017ء اور 2019ء کے افریقہ کپ آف نیشن سے نکال باہر کردیا گیا

ہفتہ 7 فروری 2015 17:30

مراکش کو 2017ء اور 2019ء کے افریقہ کپ آف نیشن سے نکال باہر کردیا گیا

ملابو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) مراکش کو 2017ء اور 2019ء کے افریقہ کپ آف نیشن سے نکال باہر کردیا گیا ہے اور ایبولا کے موذی مرض کے خدشات کی وجہ سے امسال کے ایونٹ کی میزبانی سے انکار کرنے پر ایک میلین ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال سی اے ایف نے رائل مروکن فٹ بال فیڈریشن کو حکم دیا ہے کہ وہ معاوضے کے طور پر آٹھ ملین یورو ادا کرے ۔استوائی گنی نے 2015ء کا ٹورنامنٹ سنبھالا جو کہ اتوار کو ختم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :