رواں سال پولیو کے چھ کیسز سامنے آئے ہیں ،سائرہ افضل تارڑ ،

تھرمیں شیرخوار بچوں کی اموات کی وجہ زچہ وبچہ کی غذائی قلت ہے ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 7 فروری 2015 18:23

رواں سال پولیو کے چھ کیسز سامنے آئے ہیں ،سائرہ افضل تارڑ ،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) وزیرمملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ رواں سال پولیو کے چھ کیسز سامنے آئے ہیں  تھرمیں شیرخوار بچوں کی اموات کی وجہ زچہ وبچہ کی غذائی قلت ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب اور بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ وفاقی حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہی ہے تاہم پولیو کا خاتمہ فیلڈ میں رہنے والے لوگوں نے ہی کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سائرہ افضل تارڑ نے بتایاکہ تھرمیں شیرخواربچوں کی اموات کی وجہ زچہ وبچہ کی غذائی قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ڈاکٹر پسماندہ علاقوں میں جانے کوتیارنہیں ہے۔ سرکاری اداروں میں کرپٹ لوگوں کی اکثریت ہے جس سے مسائل میں اضافہ ہورہاہے۔

متعلقہ عنوان :