اسلام آباد ،جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی وزارت داخلہ تک پہنچ گئی،

وزیر داخلہ نے موقع پر موجود پانچ سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا ، گاڑی مالک کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 7 فروری 2015 20:32

اسلام آباد ،جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی وزارت داخلہ تک پہنچ گئی،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی وزارت داخلہ تک پہنچ گئی۔ وزیر داخلہ نے گاڑی کو مشکوک دیکھتے ہوئے موقع پر موجود پانچ سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا اور گاڑی مالک اسامہ وحید کے خلاف وزارت داخلہ نے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جب آر بلاک سیکرٹریٹ پہنچے تو ان کی گاڑی کے آًے ایک امپورٹڈ کار جس پر مونچھوں کی تصویر لگی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں سے پوچھا کہ یہ گاڑی کس کی ہے مگر کوئی جواب نہ دے پایا تو گاڑی کا نمبر چیک کیا گیا تو وہ جعلی تھا جس پر وزیر داخلہ نے پانچ سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا۔ بعد ازاں گاڑی کا مالک اسامہ وحید بھی وہاں پہنچ گیا تو اس نے بتایا کہ میں ٹھییداری کا کام کرتا ہوں اور یہ گاڑی میری ملکیت ہے اور میں نے اس پر عارضی نمبر پلیٹ لگا رکھی ہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے وزارت داخلہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 420 مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے اس واقعہ کے بعد آر بلاک سیکرٹریٹ میں نجی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :