ایم کیو ایم کاآناجاناچلتا رہتا ہے،سندھ حکومت میں ان کی شمولیت کو سنجیدہ نہیں لیتا:خورشید شاہ

ہفتہ 7 فروری 2015 21:38

ایم کیو ایم کاآناجاناچلتا رہتا ہے،سندھ حکومت میں ان کی شمولیت کو سنجیدہ ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7فروری۔2015ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا چلتا رہتا ہے انہیں سنجیدہ نہیں لیتا۔تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کبھی بھی روٹھ جاتی ہے اس لیے ان کی حکومت میں شمولیت کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کے بارے میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ بادشاہ آدمی ہے اس لیے ان کی باتوں پر تبصرہ نہیں کرتا، ایم کیو ایم سے کیا بات ہوئی مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔

سانحہ بلدیہ ٹاون پر خو رشید شاہ کاکہنا تھا کہ جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف بلاتفریق کاروائی ہونی چاہیے۔حکومت اور پی ٹی آئی معاملے پر خورشید شاہ کاکہنا تھا پی ٹی آئی اور حکومت ثالثی پر رضامند ہے اور کہ کوشش یہی ہے کہ عمران خان صاحب پھر سے پارلیمنٹ میں واپس آجائیں اس سلسلے میں کل اسحاق ڈار سے بات کروں گا۔