Live Updates

بلدیہ ٹاوٴن میں گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگانے والے سفاک فرد کا خفیہ تعلق تحریک انصاف کی شیریں مزاری سے ہے،ایم کیوایم ،

آئی ایس آئی ، ایم آئی اور ایف آئی اے کے ذریعہ تحریک انصاف کے سربراہ کے سیتاوائٹ سے تعلقات کی تحقیقات کرائی جائیں، رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کا مشترکہ بیان

ہفتہ 7 فروری 2015 21:49

بلدیہ ٹاوٴن میں گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگانے والے سفاک فرد کا خفیہ تعلق ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد خان، ڈاکٹر سلیم دانش، ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے آرگنائزر جنید فہمی ، ایم کیوایم کینیڈا کے آرگنائزر آصف قاضی، ایم کیوایم آسٹریلیا کے آرگنائزر افروز شاہین اور ایم کیوایم کے جرمنی کے ساجد آزاد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بلدیہ ٹاوٴن میں گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگانے والے سفاک فرد کا خفیہ تعلق تحریک انصاف کی شیریں مزاری سے رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس جماعت کاسربراہ پاکستان میں جھوٹے جھوٹے وعدے کرکے اور بیانات دیکر قوم کوگمراہ کرنے میں ملوث ہو، ایسی شخصیت کے مالک شخص کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دینے والی شیریں مزاری کے مشکوک کردار سے کون واقف نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلدیہ ٹاوٴن میں گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگانے والے فرد کا بھی خفیہ تعلق تحریک انصاف کی شیریں مزاری سے رہا ہے لہٰذا آئی ایس آئی ، ایم آئی اور ایف آئی اے کے ذریعہ تحریک انصاف کے سربراہ کے سیتاوائٹ سے تعلقات کی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ لاکھوں عوام اس تحریک انصاف کے سربراہ اور ان کی معاونت کرنے والی شیریں مزاری کے حوالہ سے انکشافات کے بعد سکھ وسکون کاسانس لے سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ان تمام والدین کو صبرکی توفیق عطافرمائے جنکی معصوم بچیوں کا مستقبل یہ دونوں افراد ملکر تاریک کرچکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات