انجری کے باعث اشانت شرما ورلڈ کپ سے باہر

ہفتہ 7 فروری 2015 22:58

انجری کے باعث اشانت شرما ورلڈ کپ سے باہر

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7فروری۔2015ء)ہندوستانی فاسٹ باؤلر اشانت شرما گھٹنے میں انجری کے باعث 2015 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اشانت آئندہ ہفتے ہندوستان واپس آجائیں گے جبکہ ٹیم کے ساتھ موجود فاسٹ باؤلر موہت شرما کو ان کے متبادل کے طور پر منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اشانت گزشتہ ایک ماہ سے انجری کے باعث کرکٹ نہیں کھیل پارہے، آخری مرتبہ انہیں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ایک میچ کے لیے سیلیکٹ کیا گیا تھا تاہم وہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔

بعد میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل وہ اس انجری کا شکار ہوگئے تھے۔تاہم بلے باز روہت شرما اور پیسر بھوونیشور کمار کے حوالے سے ہندوستان کے لیے اچھی خبر یہ ہے۔ دونوں کھلاڑی فٹ ہونے کے بعد کل ہونے والے پریکٹس میچ میں حصہ لے سکتے ہیں۔