سندھ حکومت نے 109سالہ پرانا تاریخی اسکول 10 کروڑ میں بیچ دیا

تاریخی سکول کو اس کی اصل حالت میں برقرار رہنے دیا جائے اساتذہ اور طلبہ کا حکومت سے مطالبہ

اتوار 8 فروری 2015 12:19

سندھ حکومت نے 109سالہ پرانا تاریخی اسکول 10 کروڑ میں بیچ دیا

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) سندھ حکومت نے وزیر اعلی کے آبائی شہر خیرپور کے109سال پرانے تاریخی اسکول کو10کروڑروپے میں بیچ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق صحت کے بعد سائیں سرکار کی نا اہل انتظامیہ نے اپنی توپوں کا رخ تعلیم کی طرف کر دیاسندھ کے 100سالہ تاریخی قدیم ناز پبلک سیکنڈری سکول کو فروخت کر کے ایک غیر سرکاری تنظیم کے حوالے کرنے کا معاہدہ طے پا گیا یہ وہی سکول ہے جس میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت کئی سیاستدانوں نے تعلیم حاصل کی۔

64ایکڑ اراضی پر قائم اس تاریخی اسکول کا سنگ بنیاد 1906میں رکھا گیا تھا۔ یہاں 2300طلبہ زیر تعلیم ہیں جنھیں 100 سے زائد اساتذہ پڑھاتے ہیں لیکن محکمہ تعلیم کو نہ جانے کیا سوجھی کہ ایسے تعلیمی ادارے کو 10کروڑ کے عوض3سال کیلیے ایس ایم بک نامی تنظیم کو فروخت کر دیا ہے،ا سکول کی فروخت کا اعلان کیاگیا نہ کوئی اشتہار دیاگیا، اساتذہ اور طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تاریخی اسکول کو اس کی اصل حالت میں برقرار رہنے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :