کراچی بندرگاہ پر گذشتہ ماہ 1 لاکھ 56 ہزار 254 کنٹینرز ہینڈل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا

بڑے بحری جہازوں کی ہینڈلنگ سے کراچی کی بندرگاہ کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا ذرائع

اتوار 8 فروری 2015 13:24

کراچی بندرگاہ پر گذشتہ ماہ 1 لاکھ 56 ہزار 254 کنٹینرز ہینڈل کرکے نیا ریکارڈ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) کراچی کی بندرگاہ پر گذشتہ ماہ جنوری 2015 میں کنٹینرز ہینڈلنگ کی مد میں 1 لاکھ 56 ہزار 254 کنٹینرز ہینڈل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ذرائع کے مطابق کراچی کی بندرگاہ پر گذشتہ ماہ جنوری 2015 میں 20 فٹ ایکویلینٹ یونٹس (ٹی ای یوز)کنٹینرز ہینڈلنگ کی مد میں 1 لاکھ 56 ہزار 254 کنٹینرز ہینڈل کرنے کا نیا ریکارڈ کئی سالوں کے بعد قائم ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کنٹینرز کی زیادہ تر ہینڈلنگ نجی ٹرمینلز پر ہوتی ہے جو ایسٹ اور ویسٹ وہارف پر موجود ہیں اور ان نجی ٹرمینلز پر بین الاقوامی بینچ مارک کے مطابق کنٹینروں کی ہینڈلنگ ہوتی ہے۔ ماہ جنوری میں کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) نے 42 ہزار 279 کنٹینرز کی درآمدات اور 41 ہزار 831 کنٹینرز کی برآمدات کی ہینڈلنگ 40 بحری جہازوں کی آمد و روانگی کے ذریعے کی جبکہ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل نے 36 ہزار 767 کنٹینرز کی درآمدات اور 33 ہزار 349 کنٹینرز کی برآمدات کی ہینڈلنگ 27 جہازوں کی آمد و رونگی کے ذریعے کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ ریکارڈ کراچی کی بندرگاہ کی اعلی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو ان نجی ٹرمینلز نے اپنی معیاد سے زائد ہینڈلنگ کے ذریعے قائم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے گہرے پانی کی کنٹینر بندرگاہ 2016 میں آپریشنل ہونے کے بعد بڑے بحری جہازوں کی ہینڈلنگ سے کراچی کی بندرگاہ کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا اور پاکستان ڈومیسٹک ٹرانزٹ اور ٹرانشپمنٹ کارگو کی ہینڈلنگ کا حامل ملک بن جائے گا جو کہ پورے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا ضامن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :