چارسال میں ایک ارب 20کروڑ کے غیرملکی ہتھیار پاکستان آنے کا انکشاف۔۔۔

پاکستان کی اسلحہ مارکیٹ میں اسرائیل کے بنے ہتھیار اور ایمونیشن بھی دستیاب ہے، رپورٹ

اتوار 8 فروری 2015 13:39

چارسال میں ایک ارب 20کروڑ کے غیرملکی ہتھیار پاکستان آنے کا انکشاف۔۔۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) پاکستان کسٹم کی جانب سے اکٹھے کئے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 2010ء سے 2014ء کے درمیان تک ایک ارب 20 کروڑ روپے کے غیر ملکی ہتھیار غیرقانونی طور پر پاکستان لائے گئے‘ 2010-11ء میں 10 کروڑ 2011-12ء میں 30 ملین روپے اور 2014ء میں 810 ملین روپے کے غیرملکی ہتھیار لائے گئے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق 1997ء میں بعض ہتھیاروں پر لگائی گئی پابندی بھی نواز شریف حکومت نے ختم کردی ہے۔

حیران کن امر یہ ہے کہ پاکستان کی اسلحہ مارکیٹ میں اسرائیل کے بنے ہتھیار اور ایمونیشن بھی دستیاب ہے۔ اسرائیل کی بنی سب مشین گن U21 بہت مقبول ہے تاہم قیمت زیادہ ہونی کی وجہ سے اس کے خریدار کم ہیں۔ پاکستان میں غیر ملکی ہتھیاروں کا راستہ افغانستان سے پاکستان ہے۔ پہلا فاٹا‘ پھر کے پی کے‘ بلوچستان‘ پنجاب اور سندھ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :