Live Updates

عمران خان پارلیمانی سیاست میں فعال کردار ادا کریں‘ خورشید شاہ

تحریک انصاف نے ہماری ثالثی کی پیشکش پر آمادگی ظاہر کی ہے‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 فروری 2015 14:57

عمران خان پارلیمانی سیاست میں فعال کردار ادا کریں‘ خورشید شاہ

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پارلیمانی سیاست میں فعال کردار ادا کریں پاکستان تحریک انصاف نے ہماری ثالثی کی پیشکش پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی میں پوری قوم متفق ہے اور تمام سیاسی جماعتیں بھی فوج کے ساتھ ہیں تحریک انصاف نے بھی ہماری ثالثی کی پیشکش پر آمادگی ظاہر کی ہے عمران خان کو بھی چاہئے کے وہ پارلیمانی سیاست مین فعال کردار ادا کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :