Live Updates

نوشہرہ  فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما قتل، سرچ آپریشن کے دوران طالبان اور ازبک کمانڈ ز سمیت 30 افراد گرفتار

شیدو، اکوڑہ خٹک اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو افراد مارے گئے

اتوار 8 فروری 2015 15:09

نوشہرہ  فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما قتل، سرچ آپریشن کے دوران ..

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) نوشہرہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو قتل کردیا  شیدو، اکوڑہ خٹک اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو افراد مارے گئے  سیکیورٹی فورسز نے تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شیدو میں مسلح افراد نے تحریک انصاف کے مقامی رہنما کے گھر پر حملہ کردیا فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما گوہر علی خان جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گوہر علی خان کو ان کے مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کیا اس سے قبل دو مختلف حملوں میں گوہر علی خان زخمی بھی ہوچکے تھے ادھر شیدو، اکوڑہ خٹک اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا پولیس نے سرچ آپریشن کرکے تیس مشتبہ افراد کوبھی گرفتار کرلیاگیا ہے۔ مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈراورایک ازبک کمانڈربھی شامل ہیں دوسری جانب نوشہرہ میں پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران گاڑی نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کردی۔ جس سے دوافراد مارے گئے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات