دہشتگردی کے خلاف13فروری کو سندھ بھر میں یوم تحفظ اہلسنت منایا جائیگا اورنگزیب فاروقی

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مقدمے کو بھی فوجی عدالت میں بھیجا جائے، لاشیں اٹھااٹھاکر بھی امن کا درس دیا ہے مرکزی صدر اہلسنت والجماعت

اتوار 8 فروری 2015 16:46

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) کراچی میں اہلسنت کی نسل کشی کی جارہی ہے روزانہ کئی اہلسنت نوجوانوں کو ٹارگٹ کلرز نشانہ بناتے ہیں وفاقی حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کو متوجہ کرنے کے لئے دہشت گردی کے خلاف 13فروری جمعہ کو سندھ بھر میں یوم تحفظ اہلسنت منایا جائے گاان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے مرکز اہلسنت ٹنڈوالہیار میں ٹیلی فونک خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے سانحہ بلدی ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ نے دل کو دہلا دیا ہے ایک ایک دو دو قتل کے ملزمان کو پھانسی پر لٹکایا جارہا ہے جبکہ 258نہتے بے گناہ پاکستانیوں کو قتل کرنے والے درندہ صفت قاتلوں کو سرکاری سطح پر تحفظ دیا جارہا ہے انصاف کے اس دہرے معیار سے ملک میں امن قائم نہیں ہوگا بھتے کے لئے انسانوں کو زندہ جلانے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں 258نہتے بے گناہ پاکستانیوں کو انصاف نہ ملا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی سندھ حکومت اس مقدمے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی تو سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مقدمے کو بھی فوجی عدالت میں بھیجا جائے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت والجماعت اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے خلاف آئینی و قانونی جدوجہد کر رہی ہے ہم دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکا ر ہیں ایک گھر سے چار چار سگے بھائیوں کے جنازے ہم نے اٹھائے ہیں اسی ماہ فروری میں ایک دن میں 5کارکنان کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن ہم نے لاشیں اٹھا کر بھی امن کا درس دیا ہے آج بھی ہمارا پیغام محبت ہے اس موقع پر متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ ، مولانا عمران فتح ، مولانا اصغر تھیبو ، مفتی عارف نقشبندی ،مولانا عبدالرحمٰن چاند ویگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :