پی آئی اے کی اکلوتی فلائیٹ کی آخری پرواز بھی بارسلونا سے روانہ،کیمونٹی میں شدید اضطراب
اتوار 8 فروری 2015 23:44
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 8فروری۔2015ء) پی آئی اے کی اکلوتی فلائیٹ کی آخری پرواز بھی بارسلونا سے روانہ ہو گئی ۔کیمونٹی میں شدید اضطراب ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے پی آئی اے کی ڈائریکٹ فلائیٹ کی بندش پر بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔اور کمیونٹی کی اہم شخصیات پی آئی اے کی بندش پر اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہے ، گزشتہ روزپاک فیڈریشن اسپین کاتالونیا کے صدر اور فیڈریشن دل بائیس کے سابق صدر سفیان یونس نے میڈیاگفتگو کی کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے کنٹری منیجر کی سیاست کی وجہ سے پی آئی اے کو نقصان پہنچا ،کمیونٹی ان کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں ہے،انہو ں نے پی آئی اے کی مجموعی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کیا۔
انہو ں نے کہا کہ گزشتہ دنو ں سے سن رہے ہیں کہ پی آئی اے کو بار سلونا سے بند کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
میں سمجھتا ہو ں کہ پی آئی اے کے بند ہو نے کی جو وجوہات ہیں ان میں سب سے اہم پی آئی اے کا رویہ اور پی آئی اے کا ٹائم ٹیبل ہے۔پی آئی اے کی اکثر پروازیں دیر سے آتی ہیں جن کی وجہ سے عوام کو پر یشانی ہو تی ہے۔پی آئی اے کی ٹکٹ بھی دوسری ائیر لائنز سے زیادہ ہے۔
بارسلونا میں پی آئی اے کی مینجمنٹ اپنے رویے پر غور کرے ،ان لوگو ں نے یہا ں پر جو کیا ہے ہم نے دیکھا ہے کہ وہ دوسری ائیر لائیز کی نسبت غلط کیا ہے۔میں کنٹری منیجر کی مینجمنٹ سے بالکل مطئمن نہیں ہو ں اگر وہ کنٹری منیجر ہے تو اسے دوسری ائیر لائینز کو دیکھنا چاہیئے کہ وہ کس طرح اپنی ائیر لائینز کو کا میاب بنا رہی ہیں۔لیکن یہا ں بارسلونا میں مسئلہ یہ ہے کہ یہا ں کے کنٹری منیجر کی اپنی سیاست ہے۔جس کی وجہ سے یہا ں کی عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔جبکہ کچھ لوگوں کے خیال ہے کہ پی آئی اے کے جی ایس اے ہولڈر پی آئی اے کی ٹکٹوں کی بجائے دوسری ائیر لائینز کی ٹکٹیں فروخت کرتے تھے اس وجہ سے بھی فلائیٹ بند کروانے میں کافی مدد ملی ہے ۔اب وفات پانے والے پاکستانیوں کی میتیں بھی پاکستان لے جانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.