بیفٹا ایوارڈز 2015’ ’بوائے ہڈ“ بہترین فلم قرار پائی

پیر 9 فروری 2015 11:21

بیفٹا ایوارڈز 2015’ ’بوائے ہڈ“ بہترین فلم قرار پائی

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی تقریب میں’ ’بوائے ہڈ“ نے بہترین فلم، جبکہ ایڈی ریڈمین نے ’دا تھیوری آف ایوری تھنگ‘ میں پروفیسر سٹیون ہاکنگ کا کردار نبھانے پر بہترین اداکار کے ایوارڈ جیت لیے ہیں۔ریڈمین نے کہا کہ یہ میری زندگی کی بہترین راتوں میں سے ایک ہے۔اسی فلم کو نمایاں برطانوی فلم بھی قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ اس نے بہترین منظرنگاری کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ایک لڑکے کی زندگی پر مبنی فلم ”بوائے ہڈ نے“ جسے 12 سال کے دوران فلمایا گیا تھا، سال کی بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا، جب کہ اسی فلم کے ہدایت کار لنک لیٹر کو بہترین ہدایت کار قرار دیا گیا۔پیٹریشا آرکیٹ کو اس فلم میں بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

بیفٹا ایوارڈز کی تقریب اتوار کی رات لندن کے رائل آپرا ہاوٴس میں منعقد ہوئی اور اس کے میزبان سٹیون فرائی تھے۔

جولین مور کو ’سٹل ایلس‘ میں ایلزہائمرز کے مرض کا شکار لسانیات کی ایک پروفیسر کے کردار پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ایڈی ریڈمین نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ یہ ان کی زندگی کی بہترین راتوں میں سے ایک ہے-انھوں نے اپنا ایوارڈ لیتے ہوئے کہاکہ میں ایلزہائمرز کمیونٹی میں ہر کسی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے وقت صرف کر کے مجھے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

ویس اینڈرسن کی کامیڈی فلم’ ’دا گرینڈ بوڈاپیسٹ ہوٹیل“ کو سب سے زیادہ یعنی پانچ ایوارڈ ملے، جن میں بہترین ملبوسات، پروڈکشن ڈیزائن، میک اپ اور موسیقی کے علاوہ ویس اینڈرسن کے لیے بہترین منظرنگار کا اعزاز شامل ہیں۔دوسری جنگِ عظیم کے بارے میں فلم’ ’دی امیٹیشن گیم“ نو نامزدگیوں کے باوجود کسی بھی ایوارڈ سے محروم رہی۔تقریب کے دوران پروفیسر سٹیون ہاکنگ غیرمتوقع طور پر سیٹج پر نمودار ہوئے اور انھوں نے کرسٹوفر نولین کی سائنس فکشن فلم ’انٹرسٹیلر‘ کو بہترین سپیشل ایفیکٹس کا ایوارڈ دیا۔

متعلقہ عنوان :