رنبیر کپور نے کھل کرکترینہ سے منگنی کی اطلاعات کو مستردکردیا

پیر 9 فروری 2015 11:34

رنبیر کپور نے کھل کرکترینہ سے منگنی کی اطلاعات کو مستردکردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء)رنبیر کپور نے پہلی بار کھل کر بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف سے منگنی کی اطلاعات کو مسترد کردیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میں نے ابھی کوئی منگنی نہیں کی اور نہ ہی میری زندگی ابھی اس مقام پر پہنچی ہے جب شادی کے بارے میں سوچا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری شدت سے خواہش ہے کہ میڈیا اس طرح کی افواہوں کو نہ پھیلائیں اور ایسا حقیقت میں ہونے تک انتظار کریں۔

رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ وہ اپنی نجی زندگی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور فلمی دنیا سے الگ اپنی زندگی جینا چاہتا ہوں جو کہ عوام کی نظروں سے دور ہو، تاہم جب بھی میری منگنی ہوگی میں اسے چھپاؤں گا نہیں۔بولی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ میں بھی خاندان اور بچے چاہتا ہوں تو جب بھی میری منگنی ہوگی تو میں ضرور اس کا اعلان کروں گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رنبیر کپور نے یہ اعتراف کرتے ہوئے کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا کہ ان میں لکھنے کی صلاحیت بالکل بھی نہیں۔

ایک تقریب کے دوران رنبیر کپور نے کہا کہ مجھ میں لکھنے کی صلاحیت نہیں اور نہ ہی میں گا سکتا ہوں یہ ٹیلنٹ تو قدرتی کا تحفہ ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ زندگی میں رومانس کو پیشگی پلان نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہر چیز میں رومان ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم” روئے“ 13 فروری کو ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ریلیز کی جارہی ہے جس میں وہ ارجن رامپال اور جیکولین فرنینڈس کے ہمراہ نظر آئیں گے۔