چند دن کی بچی پیدائشی طور پر حاملہ
پیر 9 فروری 2015 11:51
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی ایک بچی پیدائشی طور پرحاملہ تھی۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد جڑواں بچوں کے اعضا الگ کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق کوئین الزبتھ ہسپتال میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی جو پیدائشی طورپر حاملہ تھی۔ 3 ہفتے کی عمر میں آپریشن کے ذریعے اس کےجسم میں بننے والے جنین نکال دئیے گئے۔
یہ جنین 8 اور10 ہفتوں کے تھے۔دونوں جنین اور اعضا کھال میں لپٹے ہوئے تھے۔ایک کا وزن 14.2 گرام اور دوسرے کا 9.3 گرام تھا۔(جاری ہے)
ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے 8 ہفتوں بعد بچی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔ طبی دنیا کے اس عجیب و غریب معجزے سے متعلق خبر ہانگ کانگ میڈیکل جرنل میں بھی شائع ہوئی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق یہ صورت حال foetus in foetuکہلاتی ہے، جو پانچ لاکھ پیدائشوں میں سے ایک میں ہی ہوتی ہے۔
دنیا میں آج تک اس طرح کے صرف 200 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اتنی چھوٹی سی بچی کے لیے حمل قبول کرنا ناممکن ہے ، پائے جانے والے دو جنین ان کے والدین کے الگ بچے تھے جو غلط طور پر بچی کے ساتھ لگ گئے ۔دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ بچی کی ماں نے پہلے کئی دفعہ ابارشن کرایا ہو جن کے اعضا اب بچی کے ساتھ لگ گئے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.