پاکستانی طالبعلم کا قابل فخر کارنامہ ،دلچسپ سافٹ وئیر تیار کر لیا

پیر 9 فروری 2015 12:14

پاکستانی طالبعلم کا قابل فخر کارنامہ ،دلچسپ سافٹ وئیر تیار کر لیا

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) دانش سکول چشتیاں کے کلاس دہم کے طلباءکے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق دو سائنس ماڈلز نے اسلام آباد میں قومی سطح پر ہونے والے ”انٹل سائنس میلہ 2015ئ“ کے مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔ میلہ میں ملک بھر کے سکولوں کے 12 ہزار طلبہ نے مختلف کیٹگری کے مراحل میں حصہ لیا جس میں دانش بوائز سکول چشتیاں کے چھ سائنس ماڈل رکھے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سکول پرنسپل پروفیسر یٰسین مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ طالبعلم عاقب حضور کا ماﺅس کے بجائے آنکھ کے ذریعے کمپیوٹر ”کرسر“ چلانے کا سستا ترین سافٹ ویئر اور نعیم منشکا کا پارک کی کاریوں میں آٹو میٹک طریقہ سے پودے کی صورت کے وقت ان کو پانی فراہم کرنے کا ماڈل بھی شامل تھا۔ دانش گرلز سکول حاصل پور کلاس دہم کی دو طالبات مصباح اور ماریا نے اینٹی الرجی صابن تیار کرکے سائنس ماڈل میں اپنی کیٹگریز میں کامیابی حاصل کی۔ قومی سائنس میلہ م یں 92 سائنس ماڈل رکھے گئے تھے۔