سعید اجمل نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ کس قدر موثر ہیں اس بارے میں اس وقت کچھ کہنا مشکل ہے، آفریدی

پیر 9 فروری 2015 13:43

سعید اجمل نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ کس قدر موثر ہیں اس بارے میں اس وقت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء)شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سعید اجمل نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ کس قدر موثر ہیں اس بارے میں اس وقت کچھ کہنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

وہ کلیئر ضرور ہوئے ہیں لیکن انہیں اپنے نئے ایکشن کو موثر بنانے کے لئے ایک ڈومیسٹک سیزن کھیلنا ہوگا۔ شاہد ا آفریدی نے کہا کہ میں نے جب سے کرکٹ شروع کی ہے مجھے بیٹ کے سائز میں کوئی فرق نہیں لگ رہا۔ پرانے ہی سائز کے بیٹ ہیں البتہ آئی سی سی نے نئے بیٹ کے بارے میں کیا پالیسی بنائی ہے مجھے اس بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔ نہ ہی مجھے بیٹ کا سائز تبدیل لگتا ہے۔