انگلینڈ ورلڈکپ جیت سکتاہے،بیٹ کو چھوٹاکرنامضحکہ خیزہے: این مورگن

پیر 9 فروری 2015 13:43

انگلینڈ ورلڈکپ جیت سکتاہے،بیٹ کو چھوٹاکرنامضحکہ خیزہے: این مورگن

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ای ین مورگن کاکہناہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ای ین مورگن نے آئی سی سی کی جانب سے بیٹ کوچھوٹاکرنے کے فیصلے پر شدید نکتہ چینی کی اور ورلڈکپ میں اپنی کامیابی کی نوید دی۔

(جاری ہے)

مورگن نے کہاکہ ہم یہاں ورلڈکپ جیتنے آئے ہیں اور یہ بنیادی نکتہ ہے ،جیسے تمام ٹیمیں یہاں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے آئی ہیں اسی طرح ہم بھی دورے میں بہترین کھیل پیش کریں گے اور ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔

انھوں نے کہاٹیم میں موجود تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں،ورلڈکپ میں حصہ لینا اورجیتناکیرئر میں ایک یادو فعہ موقع ملتاہے ،یہ موقع بہت اہم ہے اور لڑکے پرعزم ہیں،اگر ہم نے مقابلہ کیااور اپناگیم کھیلیں گے تو آسٹریلیا کو ہراسکتے ہیں۔ای ین مورگن نے بیٹ کو چھوٹا کرنے کے فیصلے پر تنقیدکرتے ہوئے اس سے مضحکہ خیز قراردیا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ کاپہلا میچ14فروری کو ہوگا۔