سپین میں گویا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب، ہالی وڈ اسٹار کی شرکت

پیر 9 فروری 2015 14:01

سپین میں گویا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب، ہالی وڈ اسٹار کی شرکت

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء)اسپین کے سالانہ گویاایوارڈ کی تقریب میڈرڈ میں سجائی گئی۔ فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ ہالی وڈ اسٹاراینٹونیو بینڈیراس اور پینلوپ کروز ریڈ کارپٹ پرسب کی توجہ کا مرکز رہے۔

(جاری ہے)

جاوئیر گوٹیزر اور باربرا لینی نے سال کے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انہیں یہ ایوراڈ فلم مارش لینڈ میں اداکاری پر دیا گیا۔ بہترین ڈائریکشن کا ایوارڈ بھی مارش لینڈ کے ڈائریکٹر البرٹو کے نام رہا۔ گویا ایوارڈز کو فلمی دنیا میں اکیڈمی ایوارڈ کے برابر سمجھا جاتا ہے۔