خیرپور پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈاکو سمیت 3 افراد گرفتار
پیر 9 فروری 2015 14:05
خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈاکو سمیت 3 افراد گرفتار کرلئے، تہہ دل پمپ پر لوٹ مار، ایک ملزم چرس سمیت گرفتار۔ خیرپور کے قریب گوٹھ ہزاری جاگیرانی میں کندھرا پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بدنام اشتہاری ڈاکو ساجن جاگیرانی اور روپوش ملزم ریاض جاگیرانی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ساجن کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام مقرر تھا جبکہ اس پر 30 سے زائد ڈکیتی، اغواء وقتل سمیت سنگین مقدمات درج ہیں اور ریاض پولیس کو 15 سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم ہے۔
گمبٹ پولیس نے حاجی غائب قبرستان سے ملزم علی رضا کو چرس سمیت گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پریالو کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے نٹوں گوٹھ پھلپوٹہ پر چھاپہ مار کر غلام حسین اور امتیاز پھلپوٹہ کے گھر سے کلاشنکوف برآمد کرلی تاحال مقدمہ یا گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔(جاری ہے)
پیر گوٹھ کے قریب کانہر موڑ پر واقع پیٹرول پمپ سے نامعلوم مسلح ملزمان نے عملے کو یرغمال بناکر 50 ہزار روپے کی رقم ، موبائل فون ودیگر سامان لوٹ لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع پر پولیس دیہاتیوں کے ہمراہ ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوگئی
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.