خیرپور کے تاریخی ناز ہائی اسکول سمیت دیگر 14 اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ

پیر 9 فروری 2015 14:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) خیرپور کے تاریخی ناز ہائی اسکول سمیت دیگر 14 اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے اور چھٹی تا آٹھویں جماعت کے طالب علموں سے زبردستی انٹری ٹیسٹ لینے کے عمل کے خلاف اساتذہ کی تنظیموں گسٹا اور پ ٹ الف کے رہنماؤں اسداللہ میمن، نور دین پنہور، علی بخش مکول، علی رضا کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایا کہ تاریخی اسکول سمیت دیگر اداروں کو نجی این جی اوز کے حوالے کرکے غرباء کے بچوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع نے کہا کہ ضلع میں تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سلسلے میں کسی بھی احتجاج کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔