گورنمنٹ پرائمری اسکول پیر بادل میں اسکالرشپ کی رقم میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی خردبرد

پیر 9 فروری 2015 14:08

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) گورنمنٹ پرائمری اسکول پیر بادل میں اسکالرشپ کی رقم میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی خردبرد کرنے کے الزام کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے اسکول پہنچ کر ریکارڈ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تلخ کلامی کے بعد اسکول انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی کے مشتاق حسین میتلو اور اعجاز حسین منگنہار کو ریکارڈ دینے سے انکار کردیا۔ اطلاع پر ڈی ای او مہرالنساء نے مذکورہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور 2 اساتذہ کو معطل کردیا۔