شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ نباتات کے زیرانتظام نمائش

پیر 9 فروری 2015 14:10

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ نباتات کے زیرانتظام اور پودوں کی انسانی میں اہمیت کے عنوان سے ایک نمائش ہوئی جس میں طلبہ وطالبات کے تیار کردہ مختلف ماڈلز کی نمائش بھی کی گئی۔ شعبہ نباتات کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرزاق مہر اور ڈائریکٹر ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر غلام سرور مرکھنڈ نے نمائش کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرزاق مہر نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ ماحول کی آلودگی سے بچنے کیلئے طلبہ وطالبات کا کردار نہایت اہم ہے انہوں نے کہا کہ ماحول کی آلودگی روز بروز بڑھ رہی ہے، طلبہ وطالبات میں ماحول کی آلودگی سے بچنے کا جذبہ اور محنت قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی آلودگی سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور دوسروں کو بھی راغب کریں۔