وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمعہ کو کراچی پہنچیں گے

پیر 9 فروری 2015 14:10

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمعہ کو کراچی پہنچیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سندھ میں امن وامان سے متعلق اعلی سطح اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ،وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر حکام کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم نے کراچی کی امن وامان کی صورت حال سے متعلق گورنر ہاؤس میں اجلاس بلا لیا ہے ،وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر اعلی حکام کے ہمراہ جمعہ کے روز کراچی پہنچیں گے ،گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئیں گے ،اجلاس میں گورنر سندھ عشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ،چیف سیکرٹری سندھ،کورکمانڈر کراچی ،ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے صوبائی ایپکس کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کریں گے اور دہشت گردی کے 52 مقدمات جو فائنل کر لئے گئے ہیں وفاقی حکومت کو فراہم کریں گے جس کی جانچ پڑتال کے بعد فوجی عدالتوں میں بھیجیں جائیں گے ۔