جامعہ حفصہ زیر تعلیم طالبہ بازیابی کیس

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عظمیٰ عبدالقیوم کو والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا

پیر 9 فروری 2015 14:14

جامعہ حفصہ زیر تعلیم طالبہ بازیابی کیس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے جامعہ حفصہ میں زیر تعلیم طالبہ عظمیٰ عبدالقیوم بازیابی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز عدالت میں درخواست گزار کے وکیل راجہ محمد امین اور مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان پیش ہوئیں۔ فاضل جج نے بازیابی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عظمیٰ عبدالقیوم کو والدین کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :