قومی ایکشن پلان کے لئے قائم خصوصی کمیٹیاں اپنے اہداف کے حصول میں ناکام

پیر 9 فروری 2015 14:14

قومی ایکشن پلان کے لئے قائم خصوصی کمیٹیاں اپنے اہداف کے حصول میں ناکام

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) قومی ایکشن پلان کے نفاذ کے لئے قائم خصوصی کمیٹیاں مقررہ وقت کے اندر اپنے اہداف کے حصول میں ناکام ہو گئی ہیں۔ ایک انگریزی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے خصوصی پینل تشکیل دیئے تھے تاہم ایکشن پلان کے کئی پہلوؤں پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پلان عملدرآمد کے ایک مانیٹرنگ عہدیدار نے کہا ہے کہ خصوصاً حکام مدارس اصلاحات کے حوالے سے پلان کو آگے نہیں بڑھا سکے ہیں۔ عہدیدار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ وزارت مذہبی امور اور وزارت داخلہ سٹیک ہولڈرز کو یہ قائل کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں کہ مدارس کے فنڈنگ کے ذرائع کیا ہیں اور ان کا سالانہ آڈٹ کیسا ہوتا ہے۔ دریں اثناء پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے مدرسہ اصلاحات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور علماء اور کالعدم تنظیموں کی جانب سے مزاحمت سامنے آ سکتی ہے