بٹگرام ،جیت کا جشن دنگل میں تبدیل ہوگیا

والی بال میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان جھڑپ،12 افراد زخمی ہوگئے

پیر 9 فروری 2015 15:11

بٹگرام ،جیت کا جشن دنگل میں تبدیل ہوگیا

بٹگرام(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) بٹگرام میں والی بال میچ میدان جنگ گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان جھڑپ میں 12 افراد زخمی ہوگئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز بٹگرام کے علاقے اغذ بانڈہ میں والی بال میچ کا فائنل راؤنڈ جاری تھا اور ریفری نے ایک ٹیم کی جیت کا اعلان کیا اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی جو بڑھتی بڑھتی کھیل کا میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا ۔

(جاری ہے)

جھڑپ کے دوران 12 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :