عالمی نمبر تین سپین کے گیولرمو گارسیا لوپز نے زغریب اے ٹی پی انڈور اوپن میں اٹلی کے آندریس سیپی کو فائنل میں 7-6(7/4),6-3سے شکست دے کر کامیابی سمیٹ لی

پیر 9 فروری 2015 15:11

عالمی نمبر تین سپین کے گیولرمو گارسیا لوپز نے زغریب اے ٹی پی انڈور اوپن ..

زغریب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء)عالمی نمبر تین سپین کے گیولرمو گارسیا لوپز نے زغریب اے ٹی پی انڈور اوپن میں اٹلی کے آندریس سیپی کو فائنل میں 7-6(7/4),6-3سے شکست دے کر کامیابی سمیٹ لی۔سیپی ، جو کہ آسٹریلین اوپن میں روجر فیڈرر کے خلاف فاتح تھے ، کو دو مرتبہ فائدہ حاصل ہوا ، تاہم دونوں مواقعوں پر وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے ۔

(جاری ہے)

ہسپانوی کھلاڑی کو سیپی کو شکست دینے کے لئے ایک گھنٹہ 36منٹ کا عرصہ لگا جنہوں نے پہلے سیٹ میں ٹائی بریک پر4-1سے سبقت حاصل کی تاہم گارسیا لوپز نے اگلے چھ پوائنٹس حاصل کرکے سیٹ اپنے نام کیا ۔

سیپی دوسرے سیٹ میں 3-2کی سبقت پر تھے تاہم ایک مرتبہ پھر گارسیا لوپز نے زبردست واپسی کرتے ہوئے چار گیمز جیتتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی ۔عالمی نمبر 33گارسیا لوپز کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ یہ انتہائی مشکل میچ تھا ، پوائنٹ حاصل کرنا اس میں مشکل تھا۔