پاکستان کے پہلے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر تکمیل کے قریب پہنچ گئی، آزمائشی پیداوار مارچ کے پہلے ہفتے متوقع

پیر 9 فروری 2015 15:57

پاکستان کے پہلے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر تکمیل کے قریب پہنچ گئی، آزمائشی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) کراچی پورٹ قاسم پر بننے والے ملک کے پہلے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر تکمیل کے قریب پہنچ گئی ۔پلانٹ کی آزمائشی پیداوار مارچ کے پہلے ہفتے متوقع ہے۔

(جاری ہے)

نجی شعبے کی جانب سے 14 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونیوالے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر تقریبا مکمل ہوچکی ہے جس کی پیداواری صلاحیت 600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے ۔یہ ٹرمینل پیداواری عمل شروع ہونے کے پہلے سال یومیہ 200 جبکہ دوسرے سال 400 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی پراسس کر سکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پلانٹ کی آزمائشی پیداوار کے بعد اگر حکومت کی جانب سے ایل این جی درآمد میں تاخیر ہوئی تو کمپنی پلانٹ نہ چلنے کے باعث ہونیوالا یومیہ 3 لاکھ ڈالر خسارہ حکومت سے وصول کریگی ۔

متعلقہ عنوان :