وارم اپ میچ ‘ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو شکست دیدی

پیر 9 فروری 2015 15:59

وارم اپ میچ ‘ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو شکست دیدی

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی جبکہ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کی نذر ہو گیا ۔ کرائسٹ چرچ میں بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کیخلاف سات وکٹ پر 44.4 اوورز میں 279رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دلشن نے 100 اور میتھیوز نے 58 رنز اسکور کیے، جنوبی افریقا کو 25 اوورز میں 188رنز کا ہدف ملا جو اْس نے تین گیندیں قبل حاصل کرلیا ۔

ڈی کوک نے 66 اور ہاشم آملہ نے 46رنز بنائے، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان میچ مکمل نہ ہوسکا۔ نیوزی لینڈ نے30.1اوورمیں سات وکٹ پر 157رنزبنائے ، گپٹل نے سو رنز اسکور کیے پھر بارش ہو گئی۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 122رنز بناکرآؤٹ ہوگئی ‘ سمنز 45رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایڈوم ووکس نے 19رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :