زیادہ دوڑنا صحت کے لیے اتنا نقصان دہ جتنا ورزش نہ کرنا ‘تحقیقاتی رپورٹ

پیر 9 فروری 2015 16:06

زیادہ دوڑنا صحت کے لیے اتنا نقصان دہ جتنا ورزش نہ کرنا ‘تحقیقاتی رپورٹ

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) امریکی کالج آف کارڈیالوجی کے ایک جرنل کے مطابق بہت زیادہ جوش سے جاگنگ کرنا یا بھاگنا اپنے جوتے نہیں پہنے کے برابر ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے 12 سالوں میں 1000 صحت مند جاگرز اور جاگنگ نہ کرنے والے لوگوں کا جائزہ لیا۔ تحقیق کا نتیجہ ہے کہ ایک ہفتے میں ڈھائی گھنٹوں سے کم بھاگنا صحت کیلئے سب سے بہتر ہے۔

برطانیہ میں بالغ لوگوں کو ہر ہفتے 150 منٹوں کی ورزش کرنے کی تجویز کی جاتی ہے۔ڈینش تحقیق نے شرکا سے درخواست کی کہ وہ ہر بار نوٹ کریں کہ انھوں نے کتنی دیر کیلئے جاگنگ کی اور کب۔ اور ان کی صحت کے بارے میں کچھ سوال بھی پوچھے۔سائنس دان اس نتیجے پر پہنچے کہ ہر گھنٹے میں پانچ میل بھاگنا ہی جاگنگ کیلئے بہترین رفتار ہے اور ایک ہفتے میں تین دفعہ سے زیادہ نہیں بھاگنا چاہیے۔

(جاری ہے)

کوپن ہیگن کے فریڈریکسبرگ ہسپتال کے محقق جیکب لوئس مارو کا کہنا ہے کہ آپ کو اپنی صحت بہتر کرنے کیلئے اتنا کچھ نہیں کرنا پڑھتا اور شاید آپ کو زیادہ کرنا بھی نہیں چاہیے۔بارہ سال پر محیط اس تحقیق میں چھتیس لوگوں کو سخت جاگنگ کرنے والے درجہ میں ڈالا گیا جن میں سے دو لوگ انتقال بھی کر گئے۔تحقیق نے حال ہی میں ہونے والی تحقیق کا بھی جائزہ لیا جس میں چوہوں کو زیادہ ورزش کروانے سے پتہ چلا کہ اس سے دل کو نقصان پہنچتا ہے۔برطانوی ہارٹ فاوٴنڈیشن کی ایک سینئر کارڈیک نرس مورین ٹالبوٹ نے کہاکہ یہ تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہلکی پھلکی جاگنگ کرنا صحت کیلئے زیادہ اچھا ہوتا ہے اور آپ کی زندگی بھی زیادہ لمبی کرتا ہے

متعلقہ عنوان :