مخدوم امین فہیم کے آبائی شہرہالا میں دویتیم حوا کی بیٹیوں سے وحشی درندوں کا ظلم ،کروڑوں روپئے کی ملکیت کو ہڑپ کرنے کے لیئے پولیس اہلکار نے ایک یتیم بیٹی سے جبری شادی کرکے دیگر کے ہمراہ دوبہنوں کی زرعی زمین پر جعلی کاغذات کے ذریعے قبضہ کرکے دیگر ملکیت ہڑپ کرلی ،مدد کرنے والوں پر جھوٹے مقدمہ درج،وزیر اعظم،چیف جسٹس سپریم کورٹ ،وزیراعلیٰ سندہ، دیگر نوٹس لے ،دویتیم حوا کی بیٹیوں کی میڈیا کے سامنے احتجاجی فریاد

پیر 9 فروری 2015 16:20

مخدوم امین فہیم کے آبائی شہرہالا میں دویتیم حوا کی بیٹیوں سے وحشی درندوں ..

مٹیاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء ) مخدوم امین فہیم کے آبائی شہرہالا میں دویتیم حوا کی بیٹیوں سے وحشی درندوں کا ظلم ،کروڑوں روپئے کی ملکیت کو ہڑپ کرنے کے لیئے پولیس اہلکار نے ایک یتیم بیٹی سے جبری شادی کرکے دیگروں کے ہمراہ دوبہنوں کی زرعی زمین پر جعلی کاغذات کے ذریعے قبضہ کرکے دیگر ملکیت ہڑپ کرلی ،مدد کرنے والوں پر جھوٹے مقدمہ درج،وزیر اعظم،چیف جسٹس سپریم کورٹ ،وزیراعلیٰ سندہ، دیگر نوٹس لے ،دویتیم حوا کی بیٹیوں کی میڈیا کے سامنے احتجاجی فریاد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہالا کے ارباب محلہ کی رہائشی دو یتیم بیٹیوں میں مسماة مریم اور مسماة پناہ نے میڈیا کو مسیحہ اور فرشتہ قرار دے کر مدد کے لیئے روکر چیخ وپکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے ہمارا اللہ کے سوا کوئی نہیں ہے ایک پولیس اہلکار میہار گاہوٹی نے سارنگ، غلام حسین اور بادل کے ہمراہ کروڑوں روپئے کی ملکیت میں 7،ایکڑ زرعی زمین پہ قبضہ کرنے کے علاوہ ہزاروں روپئے نقدی، چار بھینسیں اور والد مرحوم ابراہیم کے نام سے لائسنس یافتہ بندوق بھی طویل عرصے سے ڈرامہ رچاکر لے گئے ہیں ہم نے منتخب نمائندوں میں مخدوم امین فہیم،مخدوم جمیل الزماں، پولیس اور سابقہ حکومت کو شکایات کی لیکن کسی نے ہماری فریاد نہ سنی ہے اور کوئی انصاف کرنے کے لیئے تیار نہیں ہے جس سے ہمیں زندگی بسر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنہ ہے انہوں نے الزام عائد کیا کے ہم دوبہنوں میں مذکورہ ملکیت کو ہڑپ کرنے کے لیئے مذکورہ پولیس اہلکار میہار گاہوٹی نے ایک بہن پناہ سے جبری شادی کرکے جنگل میں 5سال مختلف مقامات پرتشدد کرتے ہوئے مارنے کی دھمکیاں دی لیکن بہن نے کوئی ملکیت کی مالکی کے لیئے کوئی دستخط نہ دیئے اور فرار ہوکر گھر پہنچ کر ظالم پولیس اہلکارسے طلاق لے لی ،رشتہ داروں میں بھانجے اور دیگروں مدد کرنے والوں میں مشتاق، منظور،درمحمد، راجا سکندر ،گل صنوبر گاہوٹی پر جھوٹے مقدمہ درج کرائے گئے ہیں جن کی زندگی عذاب بن گئی ہے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس سندہ ہائی کورٹ، وزیر اعظم پاکستاں، وزیر اعلیٰ سندہ، چیف سیکریٹری سندہ، آئی جی سندہ، کورکمانڈر،صوبائی سیکریٹری داخلہ دیگر حکام بالا سے فوری نوٹس لے کر انصاف دلانے کے لیئے پرزور مطالبہ کیا ہے ۔