کراچی ، نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا ایک رہنماء جاں بحق

پیر 9 فروری 2015 18:22

کراچی ، نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا ایک رہنماء ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) کراچی میں نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا ایک رہنماء جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کراچی میں عزیز بھٹی پارک کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی فائرنگ سے گاڑی میں موجود پیپلزپارٹی کا ایک رہنماء جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت احسن دانش نام سے ہوئی ہے یہ پیپلزپارٹی کے رہنماء پی ایس 118 کے صدر تھے۔